شہرقائد میںٹریکر کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا مجوزہ منصوبہ آخری مراحل

ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے گا، غلام نبی میمن

جمعہ 20 مئی 2022 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) شہرقائد میںٹریکر کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا مجوزہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے ۔اس ضمن میں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بتایاکہ ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ عدالت کے حکم پر عادی جرائم پیشہ افراد کو ای ڈیوائس لگائیں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہاکہ عادی مجرموں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹریکر لگایا جائے گا اور تھرڈ پارٹی ہی ملزمان کی لوکیشن مانیٹر کرے گی۔کراچی پولیس چیف نے بتایاکہ ٹریکر کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت مانیٹر ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار عادی مجرم شہر میں موجود ہیں اور برطانیہ میں 25 سال سے عادی مجرموں کو ٹریکر کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں