ڈالر بھیجنے والے ملکی سیاست میں اپنا کردار کیوں ادا نہیں کر سکتی پاسبان

ہفتہ 28 مئی 2022 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا وہ آئی ایم ایف ہے جو ہمیں سب سے زیادہ پیسے دیتا ہے اور کبھی واپس مانگنے کا سوچتا بھی نہیں ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہم سے زیادہ ذمہ دار پاکستانی ہیں۔ وہ ہر سال تیس بلین ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جو کہ پاکستان کی درآمدات سے بھی زیادہ ہے اور سارے پاکستانی مل کر جتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں اس سے بھی زیادہ ہے اور پاکستان کی تمام کمپنیاں مل کر جتنا منافع کماتی ہیں اس سے بھی زیادہ ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ووٹ دینے کا حق ملک میں بسنے والے پاکستانیوں سے زیادہ ہے۔ہمیں ان کا احسان مند ہونا چاہئیے ۔ کیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق صرف اس لئے نہ دیا جائے کہ ہم انہیں اپنے ملک میں روزگار نہیں دے پاتے ہیں تو وہ بیرون ملک جا کر اپنے بچوں کی روزی کماتے ہیں پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں ، وہ ملکی حالات دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بھی ملکی سیاست میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

جب سمندر پار پاکستانی اپنے گھر والوں کے لئے پیسے بھجوا سکتے ہیں جو کہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تو پھر یہ ڈالر بھیجنے والے ملکی سیاست میں اپنا کردار کیوں ادا نہیں کر سکتی دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک اپنے بیرون ملک رہنے والے شہریوں کو کسی نہ کسی حوالے سے ملک میں ووٹ ڈالنے کا حق دیتے ہیں۔ زیادہ تر ممالک نے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی شرط رکھی ہے اور اگر کوئی اورسیز شہری اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہتا ہے تو اسے اس شرط پر پورا اترنا ضروری ہے۔

کیا اوورسیز پاکستانیوں کا رشتہ ملک سے صرف پیسے ہی کا ہونا چاہئیی جب انہیں ووٹ کا حق بھی حاصل ہو گا توانہیں یہ احساس بھی رہے گا کہ ان کا ملک سے رشتہ مضبوط ہے ۔ تاہم ملک سے باہر پاکستانیوں کے لئے ووٹنگ کے عمل کو پیچیدہ نہیں ہونا چاہیے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں