ایس بی سی اے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس نے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کے لئے روڈ میپ دے دیا

ڈپٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر اپنے اپنے علاقوں کا ہنگامی دورہ کریں اور غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کریں،ہدایات جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ایس بی سی اے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس نے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کے لئے ڈپٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر کو ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس نے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کے لیئے روڈ میپ دے دیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر اپنے اپنے علاقوں کا ہنگامی دورہ کریں اور غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کریں۔

حکم نامے میں کہاہے کہ جہاں غیرقانونی تعمیرات جاری ہوں، فوری رکوا کر کارروائی کی جائے، علاقے میں غیرقانونی تعمیرات پر اس ایریا کے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ایس بی سی اے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس نے کہا کہ ادارے میں اندرونی طور پر افسران کے تبادلے اور تقرری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، کہیں تبادلہ یا تقرری لازمی ہوئی تو ڈی جی ایس بی سی اے سے اجازت لینا ہوگی۔اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز، سیکشن ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں