مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات

ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور یو این ڈی پی کے سندھ میں جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل نے کراچی میں ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیر پی اینڈ ڈی، پرنپسل سیکریٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور یو این ڈی پی کے سندھ میں جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا یو این ڈی پی کا ’کراچی میں مضبوط سندھ وعدوں سے تعمیر تک‘ کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اسسٹنٹ سیکریٹری یو این ڈی پی نے کہا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں