گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت

جمعہ 26 اپریل 2024 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔گورنرہائوس سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چانسلر سر سید یونیورسٹی جاوید احمد ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے گریجویٹس کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور طالبعلموں کے والدین سے اگلی نشستوں پر بیٹھنے کی گذارش کی اور کہا کہ اس موقع پر وہ ہی سب سے زیادہ عزت و تکریم کے حقدار ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ میں اپنے ملک کے مستقبل سے مخاطب ہوں اور آپ نے مایوس نہیں ہونا ہے، ہمت اور کوشش کی بدولت کامیابی ضرور حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

کامران خان ٹیسور ی نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم اور آرمی چیف ملک کے معاشی حالات میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کوئی کام کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے، جس کی مثال گورنر ہائو س میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام ہے، ایک سال بعد وہاں کا ہر ایک بچہ ملکی زرمبادلہ لانے کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح نوجوانوں کے لیے روزگا ر سکیم لارہے ہیں اور اس سکیم کا اعلان جلد ہی پریس کانفرنس میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کلاسز سندھ کے چھ اضلاع میں شروع کریں گے اور بہت جلد سندھ آئی ٹی صوبہ کہلائے گا۔ گورنر سندھ نے طلبہ سے کہا کہ آپ وہ لوگ ہیں جو کہانی کا عنوان تبدیل کر سکتے ہیں، اگر ترقی کرنی ہے تو ہمیں اچھا اور مخلص پاکستانی بننا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں