متحدہ بزنس فورم معاشی بحالی کے لئے امید سحر ہے، راشدعلی شاہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) آل کراچی جیولرز کے سیکریٹری جنرل ،لانڈھی کورنگی بزنس فورم و آل بابر مارکیٹ فرینڈز گروپ کے چیئرمین اور سینئر کالم نگارسید راشدعلی شاہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ہم متحدہ بزنس فورم کو متحرک، فعال اور بہترین عملی خدمات کی ادائیگی کے لئے MBFکے نومنتخب صدر سعید شفیق (سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس) سمیت تمام عہدیداران کے باضابطہ MBFکے روح رواںڈاکٹر ڈاکٹرفاروق ستار کی جانب سے اعلانات کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں اور دلی مبارکباد کے ساتھ اپنے مکمل بھرپور تعاون کا اعادہ کرتے ہیں اور معیشت وتجارت کی بحالی وترقی کے لئے متحدہ بزنس فورم کے وژن کو امید سحر جان کر امید کرتے ہیں کہ ہمارے نومنتخب صدر سعید شفیق اپنی بہترین خدادادصلاحیتوں اور ٹیم ورک کی باہمی مشاورت سے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے اور کراچی جو معاشی حب اور سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ ہوکر بھی جس طرح ان گنت مسائل ومشکلات سے دوچار ہے ان سے نجات دلانے میں MBFسائبان بن کر حق نمائندگی کی روشن مثال بنے گا اور اپنی اہلیت واہمیت کو منواکر بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر پورااتر کر روشن مثال بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بحیثیت نائب صدر اپنے انتخاب پر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی پوری قیادت باالخصوص ڈاکٹر فاروق ستار کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ تاجر دوست اسکیم کو اس کے اچھے نام وکام کے لئے ضروری سمجھتاہوں کہ مضبوط عملی حکومت تاجردوستی کے بغیر اس کے ثمرات ممکن نہیں کیونکہ اس کے اجراء کے بعد تاجر قائدین کی اکثریت کا موقف کہ انہیں اعتماد میں لئے بغیر یاباہمی مشاورت کے بغیر اس کے اجراء پر موجود تحفطات دورکئے بغیر یہ سوال ابھرتاہے کہ یہ تاجر دوست ماحول یاتاثر کے فروغ کے بغیر ماضی کی حماقتوں اور غلطیوں کی اصلاح کے بغیر ہم کس طرح موجودہ سنگین حالات اور معاشی بحرانات پر قابوپاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کراچی کی اہمیت اور حقیقت جان کر اس کو سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ ہونے کا حق یعنی تمام بنیادی سہولیات وضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں اور ماضی کی زیادتیوں کے ازالے کے ساتھ تمام تنازعات باہمی مشاورت سے دورکرنے سے ہی حکومت تاجر دوستی مضبوط ہونے اور ایک دوسرے کا اعتماد بحال ہوگا اور مضبوط معیشت سے مضبوط پاکستان کے خواب کی تعبیر ملے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں