چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب کا جمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپرمنانے کی اپیل

علماء ومشائخ خطابات وتقریرمیں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اورفلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہارکریں،سابق وفاقی وزیر

جمعرات 25 اپریل 2024 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے جمعہ کے اجتماعات میں اجتماعی توبہ واستغفارکرنے ،یوم توبہ کے طورمنانے کی اپیل کی ہے اورعلماء ومشائخ سے بھی اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات وتقاریرمیںاسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں اورفلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیاجائے ۔

حاجی حنیف طیب نے کہاکہ غزہ میں 35ہزارسے زائد افرادشہید کردیئے گئے کھانے ،پینے اورعلاج معالجہ کی سہولیات موجودنہیں ہے غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر ہسپتال اورالشفاء ہسپتال میں زیر زمین دبی اورکچرے سے ڈھکی سینکڑوں لاشیں دل دہلادینے والا منظر پیش کررہی ہیںکئی لاشوں کے گردن یادیگرجسمانی اعضا کٹے ہوئے ہیںجبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسلامی سربراہان بے حسی کی تصویر اورخاموش تماشائی بنیں بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا افراتفری، انتشار،بدحالی اوراجتماعی بے حسی کا شکارہے 57اسلامی ممالک 2ارب سے زائد مسلمان عالمی سطح پر کوئی موثر کرداراداکرنے کے قابل نہیں یا اللہ عالم اسلام کی مشکلات کو دورکرے، اُن کو جرأت ،ایمانی غیرت اورطاقت عطافرما،فلسطین،کشمیر،بھارتی مسلمان یادنیابھر میں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہورہاہوں ان کی مددکرسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں