سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے گلشن اقبال ٹائون کے وسائل میں اضافے بارے اجلاس

اون ریسورسز کی آمدنیاں بڑھانا ٹاون کے وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر فواد احمد

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ٹانز کے وسائل میں اضافے کیلئے گلشن اقبال ٹائون کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ کی صدارت میں افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ردا اور فوکل پرسن حیدر مغل کے علاوہ تمام متعلقہ محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ لوکل ٹیکسز اینڈ ریکوری، محکمہ ایڈورٹائزمنٹ ، محکمہ چارجڈ پارکنگ ،بی اینڈ آر و دیگر لوکل ٹیکسز کے محکمہ جات نے ٹان کے قیام کے بعد سے لوکل گورئمنٹ کی ٹیم کو بریفنگ دی اور تمام ریکارڈ بمہ ڈیٹا فراہم کیا، جبکہ لوکل ٹیکسز میں اضافے کے حوالیسے بھی مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

(جاری ہے)

چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد ومیونسپل کمشنر جاوید کلہوڑ نے اس موقع پر کہا کہ دیگر اداروں کی جانب سے گلشن اقبال ٹائون سے لوکل ٹیکسز وصولی کا عمل جاری ہے جو کہ سراسر عدلیہ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ،وسائل میں اضافے کیلئے بارہا متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کئے جس کے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے جبکہ اس ضمن میں قرار داد کے ذریعے بھی وسائل میں اضافے کیلئے نکات زیر غور ہیں جو لوکل ٹیکسز میں اضافے کیلئے موثر ثابت ہونگے اگر وسائل ہوں تو مسائل حل کرنے میں معاونت حاصل ہوگی جوکہ ٹاون کی اشد ضرورت ہے ، ہمارے پاس قابل اور پڑھی لکھی ٹیم ہے جوکہ اس سلسلے میں اپنا کام کر رہی ہے، کلک اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے بھی ہم مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے جارہے ہیں باقی جو بھی ٹان کے وسائل میں ہوگا اسے ٹان کی ترقی کیلئے استعمال کیا جائیگا ، اس موقع پر سندھ لوکل گورنمنٹ کی ٹیم نے گلشن اقبال ٹان کے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کا لوکل ٹیکسز کے حوالے سے ڈیٹا کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یقینا گلشن اقبال ٹان دوسرے ٹانز کی نسبت درست سمت میں ہے جہاں ٹان کی بہتری کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبدالرئیس ، ایس ای ایم اینڈ ای غلفام، ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض، ڈائیریکٹر لوکل ٹیکسز اینڈ ریکوری شرف علی شاہ، ڈائریکٹرچارجڈ پارکنگ مجتبی گبول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معین الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں