خرافات سے نجات کے لئے اہلسنّت کو ریفریش کرنے کی ضرورت ہے، قاضی فیض رسول

جمعہ 26 اپریل 2024 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ پیر قاضی محمدفیض رسول حیدررضوی نے کہاہے کہ جس طرح کمپیوٹر کرپٹ ہوجائے تو اسے ری فریش کرناپڑتاہے اسی طرح موجودہ دور میں اہلسنّت کے اندر موجود خرافات سے نجات کے لئے اہلسنّت کو ری فریش کرنے کی اشدضرورت ہے۔ صوبائی صدر پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ آج کے دور میں پیر، مولوی، نعت خواں اور جماعتوں کے نام نہاد لیڈروں کا احتساب ضروری ہے،اگر ہم سنی ہیں اور حضرت عمر فاروق ؓ کے غلام ہیں تو ہمیں بتاناپڑے گا کہ یہ کپڑا، یہ گاڑی اور یہ بنگلا کہاں سے آیا ،کہیں ایمان تو نہیں بیچا ۔

انہوں نے کہاکہ ایک زمانہ تھاکہ علم اور دلیل اہلسنّت کی پہچان تھی، آج جہالت کی وجہ سے اہلسنّت تباہی کے دہانے پر موجود ہے، ہمیں اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم اور دلیل سے گفتگوکرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل بات کو دلیل کے ساتھ بیان کرنے کوپسندکرتی ہے، منبرومحراب کے ورثاء کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ محراب ومنبر کے وارثین اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور جس طرح اکابرین اہلسنّت نے کفرکے نظام کے خلاف شمشیر بے نیام بن کر ملت کی ترجمانی کا حق اداکیاہے اسی طرح میدان عمل میں نکل کر رسم شبیری اداکرنے کی آج ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں