صحافی راشد خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

میڈیا ہائوسز و صحافیوں پر حملے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، ایم کیو ایس سی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) مرکزی مجلس عاملہ محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان نے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر و سینئر صحافی محمد راشد خان پر گلشن اقبال میں ان کے گھر کے قریب قاتلانہ حملے اور اغوا کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ہاسز اور صحافیوں پر حملے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں یوں لگتا ہے کہ حکمران ذاتی مفادات کے سوا کسی بھی کام میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ میڈیا ملک کا 5واں ستون ہے اور صحافی برادری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ان پر پر تشدد کارروائیوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایم کیو ایس سی صحافی برادری کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ملکی بقا، ترقی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں