علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا ہے کہ عیدالفطر صرف ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ خوشی اور مسرت کے اظہار کا ایک بہت بڑا دن بھی ہے جو ہمیں امن اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے جبکہ معاشرہ تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہا ہے، ایسی ناگفتہ بہ صورتحال میں ایسا موقع فراہم ہوجاناکہ احباب باہم اکھٹے بیٹھ کر چند لمحات مسرت کے گزار لیں یقینا ایک انعام سے کم نہیں۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام عید ملن تقریب کے انعقادکے موقع پر کیا۔اس موقع پرانہوں نے ملازمین کی داد رسی کیلئے تنخواہوں کے اسکیل پر نظرِثانی کی منظوری کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زندگی کے ہر لمحے کو تشکر، صبر اور تحمل سے گزارنے کے روحانی تجربے کا نام خوشی ہے،عید کی خوشیاں بھی ایک ایسے ہی روحانی تجربے کا انعام ہیں۔

تقریب کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور(ر)سید سرفراز علی، کموڈور(ر)سلیم صدیقی، اے آئی ٹی کی آئی ٹی کمیٹی کے کنوینئر فرخ نظامی،روسائے کلیات، مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اراکین اور عہدیداران کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں