شہر سب کاہے تو اس کا خیال رکھنابھی سب کی ذمہ داری ہے قیس منصور شیخ

سڑکوں پر پڑے گڑھے جان لیوا حادثات کی وجہ بنتے ہیں ،ضلع کورنگی کی سڑکوں پر پڑے گڑھوںکو پر کرنے کے موقع پر شہریوں کو پیغام

اتوار 12 مئی 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) انسان دوست پارٹی کے بانی وسربراہ قیس منصور شیخ نے شہری قائد کے شہریوں کی جان کی حفاظت اور ٹریفک جام کی اذیت کو کم کرنے کے سلسلے میں ضلع کورنگی کے علاقے میں سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو اپنی نگرانی میں پر کروایا جن سڑکوں پر مرمت کا کام کیا گیا ان میں جام صادق پل سے گودام چورنگی تک کی سڑک کا حصہ شامل جبکہ کورنگی کریک کے علاقے میں جہاں ہزاروں طالب علم روزانہ بہت ساری یونیورسٹیز میں تعلیم کے حصول کے لیئے آتے ہیںاس سڑک پر مرمت کا کام کیا گیا جس میں کورنگی کراسنگ سے ابراہیم حیدری موڑ تک کا حصہ شامل ہے اس موقع پر قیس منصور شیخ نے پیغام میں کہا کہ یہ ملک سب کا ہے شہر قائد ہمارا شہر ہے ہر وقت سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ یہ گڑھے ہیں مسافروں کو گڑھوں کی وجہ سے لین تبدیل کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ،جبکہ سڑکوں پر پڑے گڑھے جان لیوا حادثات کی وجہ بن رہے ہیں اسٹریٹ لائٹس کا انتظام تو سب کے سامنے ہے اندھیرے میں یہ گڑھے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں میں شہر قائد کے ہر شہری بلخصوص تعلیم یافتہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ بھی مفاد عامہ میں اپناحصہ ڈالیں جہاں بھی کوئی مسلہ دیکھیں اس کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کوشش کریں کورنگی کریک میں بہت سارے تعلیمی اور صنعتی ادارے قائم ہیں انہیں بھی نکلنا چاہئے یہ شہر سب کاہے تو اس کا خیال رکھنابھی سب کی ذمہ داری ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں