چھ حفاظ کرا م کے اعزا ز میں تکمیل قرآن و تقریب تقسیم انعامات کی تقریب

قرآن مجید رب تعالیٰ کی وہ کتاب ہے جسے آج حفاظ کرام نے اپنے سینوں میں محفوظ کر لیاہے ،پروفیسر محمدسلفی

اتوار 12 مئی 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے مدیر الجامعہ پروفیسر محمد سلفی نے مدرسہ محمد حسین بن نور محمد غنی آبا د نزد خیبر ہوٹل گلشن معمار کراچی میں خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاہے کہ قرآن مجید رب تعالیٰ کی وہ کتاب ہے جسے آج حفاظ کرام نے اپنے سینوں میں محفوظ کر لیاہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں عصری تعلیم کے تمغے اور اعزا ز ات طالب علم کو مالی منفعت سے ہی مالا مال کردیتے ہیں لیکن علوم عالیہ اور قرآن مجید کی تعلیم حضرت انسا ن کو طلبہ و طالبا ت کو دنیاو آخرت کی ساری گھاٹیوں سے نکال کر کامیا بی کی راہداریوں پر لے آتی ہے ۔

اس تقریب سے اہل حدیث ایکشن کمیٹی کراچی کے کنوینر اور ممتا ز عالم دین محمد افضل سردار نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ دینِ اسلا م کی سب سے بڑی اسا س اور آسمانوں کا سب سے بڑا تحفہ قرآن مجید ہے جس کی حقانیت میں کو ئی کمی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کائنات کے جس فرد ، خاندان اور معا شرے نے اسے مضبوطی سے پکڑ لیا اور زندگی کا اوڑھنا بچھو نا بنا لیا وہ خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کے صف میں شامل ہو گیا ۔

جس نے اسے چھوڑ دیا وہ دنیا میں ذلیل و رسوا ہو جایا کر تا ہے ۔ اس موقع پر موجو د الشیخ حافظ محمد انس مدنی ، قاری محمد دین ، الشیخ مولانا ابراہیم خلیل اور شیخ سہیل احمد نے خطاب کیا جبکہ اس روحانی تقریب میں شیخ محمد یو سف کے برادرِ عزیز الشیخ محمد یونس و برادران کے علاوہ حکیم مطیع الرحمن المکی اور جما عت کے مرکزی میڈیا ترجما ن عبد الرحمن عابد راجپو ت نے خصوصی شرکت کی تقریب کے اختتام پر مدرسہ ہذا اور مسجد کے منتظم اعلیٰ و مدیرالشیخ محمد طفیل عاطف نے کلما ت تشکر ادا کرتے ہو ئے کہا کہ میں کرا چی بھر سے آئے ہو ئے مہمانان گرامی ، علماء کرام ، مشائخ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی بعد ازاں حفاظ کو قرآن مجید ، قیمتی انعاما ت اور نقد انعامات سے نوا زا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں