شہر کے گردونواح میں بڑھتے ہوئے جرائم پرقابو پانے کے لیئے اقدامات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

عوام کے بہتر مفاد اور انکے مال و اسباب کی حفاظت کیلئے تمام اداروں کو مل کر یکساں جدوجہد کرنی ہوگی ،رضوان عبد السمیع

پیر 29 اپریل 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ٹائون میونسپل کارپوریشن جناح میں سی پی ایل سی چیف (ایسٹ زون) کے محمد عابد عزیر اور شبر رضا کی آمدچیئرمین رضوان عبدالسمیع سے ملاقات۔ملاقات میں قانون کے نفاذ اور شہر کے گردونواح میں بڑھتے ہوئے جرائم پرقابو پانے بلخصوص جناح ٹائون کو محفوظ بنانے کے لیئے اقدامات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

رضوان عبد السمیع کا کہنا تھا کہ عوام کے بہتر مفاد اور انکے مال و اسباب کی حفاظت کیلئے تمام اداروں کو مل کر یکساں جدوجہد کرنی ہوگی اس سلسلے میں جناح ٹائون بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔چیئرمین رضوان عبد السمیع نے مزید کہا کہ جب ہم سب مل کر اس امر پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریں گے تو عوام محفوظ ماحول میں زندگی بسر کر سکیں گے۔ملاقات میں وائس چیئرمین جناح ٹائون حامد نواز اور یوسی چیئرمین رائو عاطف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں