سماجی رہنماشمسہ ماہ جبین کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل

شدید علالت کے باعث آغاخان ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ

پیر 29 اپریل 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ ماہ جبین شدید علالت کے باعث آغا خان ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کی جلد صحتیابی کے لئے سرپرست گوہر علی شیروانی، ساگر علی ،چیئرمین محافظ فائونڈیشن رائو عبدالرحمان، احسن ملک، شاہنواز، آل میچ میکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ،تاجر رہنماسید راشدعلی شاہ،سوشل ایکٹیوسٹ ملک شکیل احمد،مذہبی رہنما مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ، شکیل قاسمی ودیگر نے دعاکرتے ہوئے احباب سے ان کی جلدصحتیابی کے لئے دعاکی اپیل کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں