کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والی خاتون کا کیس حل ہو گیا۔ایس ایس پی کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنے والے 2 ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹریٹ کرمنل نے اپنے زخمی ساتھی کو بھی ملیر میں قتل کیا تھا، 17 اپریل کو مرتضی اور نعمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی تھی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد شہریوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی، شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ساتھیوں نے قتل کر دیا تھا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون بھی جاں بحق ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں