ملکی استحکام کیلئے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھنا ہونگے، طارق مدنی

حکومت سمیت سیاسی و مذہبی جماعتیں قومی مفاد میں کام کریں،ملک بہت نازک موڑ سے گزر رہا، مولانا زاہد محمود قاسمی، علی اکبر گجر، مفتی فیروز الدین ہزاروی

منگل 30 اپریل 2024 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا اسوقت تک ملک کی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی اس لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قومی مفاد میں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک میں سیاسی استحکام پیدا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سندھ کے سنئیر نائب صدر علی اکبر گجر کی جانب سے مرکزی علما کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عشائیہ تقریب میں متحدہ علما فورم کے سربراہ مفتی فیروز الدین ہزاروی پاکستان علما کونسل کے صدر مولانا عبد الماجد فاروقی جنرل سیکرٹری مفتی محمد عدنان مدنی مرکزی علما کونسل کے راہنما محمد حسین قاسمی مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر و سینئر صحافی خالد عمران، مولانا محمد عکاشہ و دیگر شریک تھے اس موقع پر مرکزی علما کونسل کے چیئرمین مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ملک بہت نازک موڑ سے گزر رہا ہے حکومت سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ قومی مفاد میں کام کریں متحدہ علما فورم کے سربراہ مفتی فیروز الدین ہزاروی نے کہا کہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بدامنی پھیلا نے والے ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ علما کرام نے ہمیشہ امن وامان کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا کہ جن مقاصد کے لئے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا جب تک وہ حاصل نہیں ہونگے ملک افراتفری کا شکار رہے گا حکمرانوں کو چاہئے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے اقدامات کرے مرکزی علما کونسل کے راہنما محمد حسین قاسمی نے کہا کہ مرکزی علما کونسل ملک میں ہر سیاسی و مذہبی محاذ پر اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے اس کی واضح مثال گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں نوجوانوں کی تربیت کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی روشنی میں رواداری اخلاق پر مبنی سیمینار کا انعقاد ہے جس کے اچھے نتائج آنے کی امید ہے اور یہ سلسلہ اب پورے ملک میں جاری رکھیں گیں عشائیہ کے میزبان علی اکبر گجر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں پر حکومت کا ساتھ دینے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کو اچھی رائے دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں