مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ

منگل 30 اپریل 2024 21:55

مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ78سالوں سے مزدور کا استحصال تاحال جاری ہے،حکومت غریبوں کے ٹیکس سے اشرافیہ کو ناجائز مراعات دے رہی ہے۔

مزدوروں کے حوالے سے عالمی لیبر قوانین پر عملداری نظرنہیں آتی۔ فیکٹریوں ،کمپنیوں ،ملوں میں کئی کئی ماہ تک تنخواہیں نہیں ملتیں مزدور ہمیشہ اپنے ظالم وڈیروں و مالکان کے عتاب کا نشانہ بنے رہتے ہیں۔حکومت کی جانب سے محنت کش مزدوروں کیلئے علاج معالجہ ،بچوں کی تعلیم و تربیت اور بنیادی ضروریات کی اطمینان بخش سہولت میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے۔

حکومت شاہ خرچیوں کے بجائے خود انحصاری ،کفایت شعاری ، سادگی اور خود احتسابی کے عمل کو اپنائے۔اجلاس سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مفتی محمد دائود، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی،علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی،علامہ سید سجاد شبیر رضوی ، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی،علامہ ڈاکٹر پروفیسر سید شمیل احمد قادری حنبلی ودیگر نے مزدوروں کے استحصال کی مذمت اور ان کے بنیادی حقوق کی بحالی کا پرزور مطالبہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں