اسٹریٹ کرائمز کے دوران قتل، ایس آئی یو نے پہلا کیس حل کر لیا

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اسٹریٹ کرائمز کے دوران ہونے والے قتل کیسز کا ٹاسک ملنے کے بعد ایس آئی یو نے پہلا کیس حل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل ہونے والی خاتون کا کیس حل کر لیا، جو اس سلسلے کا پہلا کیس ہے، خاتون کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایس آئی یو عدیل چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرمنل نے اپنے زخمی ساتھی کو بھی ملیر میں قتل کیا ہے، 17 اپریل کو 2 اسٹریٹ کرمنل مرتضی اور نعمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی۔واردات کے بعد شہریوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی، شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے اس کے ساتھیوں نے قتل کر دیا، ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے کہا کہ ڈاکوں کی فائرنگ سے خاتون شاہدہ بھی جاں بحق ہوئی تھیں۔ملزمان اس سے پہلے شاہ لطیف تھانے سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، واضح رہے کہ آئی جی سندھ نے ایس آئی یو کو دوران ڈکیتی قتل کے مقدمات حل کرنے کا خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں