کراچی،15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی

ملزمان سالانہ 5007360 معکب میٹر سروس لائین سے گیس چرا رہے تھے

بدھ 1 مئی 2024 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا اور کروڑوں کی گیس چوری کا سراغ لگا لیا۔ سوئی سدرن گیس کی ٹیم کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد، کورنگی، مہران ٹان اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔سوئی سدرن گیس نے 156,480,000 کروڑ مالیت کی گیس چوری پکڑلی گئی۔ ملزمان سالانہ 5,007,360 معکب میٹر سروس لائین سے گیس چرا رہے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گیس چوری کی روک تھام کیلئے قائم ادارے سی جی ٹی او اینڈ رکوری اور سی آر ڈی نے 5216 غیر قانونی کنکشن منقطع کرلئے۔بعد ازاں چھاپہ مار ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔ ملزمان کیخلاف چوری کئے جانے والے گیس لوڈ کے حساب سے ہرجانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس چوری روکنے کیلئے سوئی سدرن پر عزم، گیس چوری سے ملک اور ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے، گیس چوروں کیخلاف مزید کاروائیاں تیز کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں