شہرقائد میں منافع خوروں کا راج برقرار، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20روپے اضافہ ریکارڈ

جمعہ 3 مئی 2024 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) شہر قائد میں منافع خوروں کا راج برقرار، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرغی کا گوشت 20روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی قیمت 720روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی480 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 18 اپریل کے بعد سے ہی مرغی کے سرکاری نرخ جاری نہیں کیے گئے جس کے باعث شہری مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ سندھ بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن ساتھ زون کے صدر ملک ظریف کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سویابین کے حصول کے مسائل ہیں۔ دوسری جانب ہوشربا قیمتوں سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ مہینے میں ایک بار ہی مرغی کھا سکتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں