Wبلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

!کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا ملتوی شدہ عام اجلاس پیر(13/ مئی 2024)، سہ پہر 3 بجے، کونسل ہال، جمشید نسروانجی بلڈنگ (کے ایم سی بلڈنگ) ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اہم نکات میںبلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات میں بہتری، محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ذریعے ویلے پارکنگ فیس کی وصولی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں پروگرام آفیسر(BS-17) کی آسامیوںکو اپ گریڈ کرنا، عباسی شہید اسپتال کے شعبہ اطفال کا نام وسیلہ جہاں شعبہ اطفال رکھنا، پیش امام کی آسامی کے طریقہ تقرری میں ترمیم،مختلف محکموں کے موجودہ ایمپریسٹ اکائونٹ کی رقم میں اضافہ کرنے کی منظوری شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر امور بہ اجازت صدر اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں