e امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ سے طالبات کی حالت غیر

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

ت*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) کراچی میں امتحانات کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رٴْک سکا، لوڈشیڈنگ کے دوران امتحان دینے والی طالبات کی حالت بگڑ گئی۔میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے ملیر کے اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے دوران شدید گرمی کے سبب امتحان دینے والی متعدد طالبات کی حالت بگڑ گئی۔

اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ لوڈ شیڈدنگ سے 4 طالبات کی حالت غیر ہو گئی ہے۔امتحانی سینٹر میں طالبات کرسی میز نہ ہونے پر آبدیدہ ہوگئیں۔دوسری جانب ملیر کے سرکاری اسکول کے امتحانی مرکز میں طالبات نے چٹائی پر بیٹھ کر پرچہ دیا۔کراچی کے علاقے ملیر کے سرکاری اسکول میں گنجائش سے زائد 200 طلباء کا سینٹر بنا دیا گیا۔جس کے باعث امتحانی مرکز میں کرسی میز کم پڑ گئے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں