کراچی میں بے رحم ڈاکوئوں نے سرِعام خاتون کو زمین پر گرا کر لوٹ لیا،فوٹیج سوشل میڈیاپر وائرل

اتوار 12 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کراچی میں بے رحم ڈاکوئوں نے سرِعام خاتون کو زمین پر گرا کر لوٹ لیا۔شہرقائد کے علاقے شادمان ٹائون میں خاتون سے لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آگئی جس میں ملزمان کو خاتون سے بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کے گھر کے باہر پہنچتے ہی ملزمان نے لوٹ مار شروع کی۔خاتون نے مزاحمت کی تو ملزمان نے خاتون کو زمین پر گرا دیا اور قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں