پاکستان کنزرویٹو پارٹی تمام تنظیمی اور شعبہ جات کی باڈیا ں تحلیل کردی گئیں

پارٹی کوبین الصوبائی سطح پر مذید فعال کرنے ا ورپارٹی منشور کے تحت انفرا اسٹریکچر کی تکمیل تک آرگنائزنگ کمیٹیاں قائم

منگل 14 مئی 2024 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے بانی دانش چنہ کی زیر صدارت پی سی پی کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلے کے مطابق پارٹی کوبین الصوبائی سطح پر مذید فعال کرنے ا ور مثبت کار کردگی سمیت انٹرا پارٹی انتخابات تک مرکزی، صوبائی، ڈویژنل،اور ضلعی سطح اور تمام شعبہ جاتک کی باڈیاں تحلیل کر کے آرگنائیزنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،فیصلے کے مطابق آرگنائیزنگ کمیٹیاں 90روز میں اپنی اپنی حدود میںپارٹی منشور کے تحت انفرا اسٹریکچر کی تکمیل کی پابند ہوںگی،اجلاس میں فیصلے کے مطابق بانی پی سی پی دانش چنہ کو مرکزی کنوینئیر مقررکیا گیا ہے جبکہ آرگنائزنگ پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تسکیل دی گئی ہے جس کے چیف آرگنا ئزر زوار ساجد حسین ہونگے ممبران میں محمد افضل وارثی،محمد نعیم،حاجی غلام قاسم لاشاری،اسد قریشی شامل ہیں،آرگنائزنگ کمیٹی ملک بھر میں 90روز میںانفرا اسٹریکچر مکمل کرکے مرکزی کنوینیئر کو رپورٹ پیش کریگی،جبکہ سندھ کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی میں صو بائی آگنائزرمشتاق احمد چنہ ،ممبران میں خادم شیخ ،محمد امین جونیجو،جان محمد دل ،ممتاز میمن اور ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر فہیم شامل ہیں،اسی طرح کراچی ڈویژن کیلئے آرگنائزر محمد عارف بمبئی،ممبران میں سنبل اختر،محمد عمران،محمدبلال شامل ہیں،نگران شعبہ خواتین ملیرڈاکٹرفرزانہ پروین،نگران شعبہ خواتین وسطی غزالہ الطاف ہونگی،اجلاس میں یہ بھی اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ شعبہ امور علماء مشائخ، شعبہ امورکچی آبادیز اینڈ گوٹھ، شعبہ امورنوجوانان، شعبہ اموربزرگ شہری، شعبہ امورثقافت، شعبہ اقلیتی امور،شعبہ قانونی امور(لیگل ایڈ کمیٹی) شعبہ امورصحت، شعبہ امورحقوق انسانی کو فری طور پر فعال کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی سی پی دانش چنہ نے کہا کہ ہماری منزل ملک میں نظام مصطفی ؐکا عملی نفاذ ہے ،اس وقت ملک میں جاری تمام بحرانوں کا حل نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے،ناموس رسالتؐ، صحابہ ؓ واہل بیت کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم سیاسی استحکام بڑھتا جارہاہے جس کے نتیجے میں ملک کے بحران گہرتے ہوتے جارہے ہیں، معیشت،زبوں حالی سے دوچار ہے، ملک کے اداروں میں کرپشن، رشوت خوری، بدعنوانی، اقرباء پروری اپنے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے ادارے اپنے آئینی دائرہ اختیار کے پابند نہیں، ملک کی آئین کی بالادستی اور ادارتی اختیار کا پابند بنانا سیاسی جمہوری قوتوں کی فرائض میں شامل ہیں۔ مہنگائی کی بدترین صورتحال میں غریب عوام فاقوں پر مجبور ہورہے ہیں، روزگار ناپید ہوتا جارہا ہے،ایسے میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں نظام مصطفیﷺکا نفاذ عمل میں لایا جائے ،سانحہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہے،سانحہ 9مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی۔

قوم نے دیکھا کس طرح ورکروں کو حملوں کی ہدایات دی جا رہی تھیں، سانحہ 9مئی کے ذمہ داران کیساتھ کوئی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ پی سی پی کی تمام تنظیموں کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک اور فعا ل کرنے کیلئے رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تمام آگنائزنگ کمیٹیاں مقررہ مدت میں انفرا اسٹریکچر کے قیم کے ساتھ ساتھ عوام الناس میں نظام مصطفی ؐکے عملی نفاذ کیلئے شعور بیدار کریں اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی تاریخ سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کریں کیونکہ سرحدوں کے محافظ اور شہدا ء قوم کے ہیرو اور پاکستان کا فخر ہیں مادر وطن کے لیے عظیم قربانی قوم کے سپوتوں کے غیرمتزلزل عزم کی بے نظیر مثال ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں