انجمن طلبہ اسلام آج سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی،محمدمعین الدین سیالوی

مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب پر ہوگا،جس میں طلباء رہنماء شریک ہوں گے،ناظم اے ٹی آئی سندھ

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) ناظم انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ برادر محمد معین الدین سیالوی نے مرکزی دفتر 20ہیمانی مینشن سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ستاون اسلامی ممالک سمیت اقوام متحدہ کی بے حسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام اسلامک یونیورسٹی کے کارکن رومان ساجد کو ڈی چوک میں ہونے والی سیو غزہ کمپین میں نامعلوم افراد نے گاڑی چڑھا کر بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس موقع پر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی رہی ۔انجمن طلبہ اسلام سندھ اس غیر ذمہ دار رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے فی الفور قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔اس سلسلے میں انجمن طلبہ اسلام سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔مرکزی احتجاجی مظاہرہ شام 4بجے کراچی پریس کلب پر ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں