تحریک انصاف سندھ کے وفد کی ایرانی قونصل خانہ آمد ،ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا ء کی شہادت پر اظہار تعزیت

جمعہ 24 مئی 2024 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے ایک وفد ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سمیت دیگر ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی تعزیت کی لئے کراچی میں ایرانی سفارتخانے پہنچے، پی ٹی آئی وفد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی وفد میں پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ، کراچی کے صدر راجا اظہر، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان،فہیم خان، جمال صدیقی، ڈاکٹر مسرور سیال، ارسلان خالد، آفتاب جہانگیر محمد علی بلوچ و دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سمیت دیگر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا، پی ٹی آئی وفد نے سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے تعزیتی خط بھی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پی ٹی آئی وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ایرانی قوم کے لئے دی گئی خدمات سے وفد کو آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے کہا بانی چیئرمین عمران خان اور پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرنے آئے ہیں، انہوں نے کہا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے شہادت پر ہم غمزدہ ہیں بحیثیت پاکستانی قوم ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں