اسرائیل فلسطین میں مسلسل ہٹ دھرمی سے کام لے رہاہے، پیر ارشدکاظمی

دنیاکو جان لینا چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کا حل دنیا میں پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہے،صدرتحریک اہلسنّت سندھ

اتوار 26 مئی 2024 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے اسرائیل کوفوری طور پر رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرنے،انسانی امداد کی فراہمی کیلئے رفح کراسنگ کھولنے،اقوام متحدہ اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کی تحقیقات کرنے اور حقائق کی جانچ کیلئے غزہ میںتفتیش کاروں کی رسائی یقینی بنانے کا حکم دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ 7اکتوبر2023 کے بعد سے غزہ کی آبادی پرکیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 35ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

متعدد عمارات ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میںاس صائب فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔برطانیہ اور امریکہ فیصلے سے پہلے ہی اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیںاور اسرائیل نے بوکھلاہٹ کے عالم میں یہ فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے رفح میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو اس کی ہٹ دھرمی کی واضح دلیل ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ فیصلے پر فی ا لفور عملدرآمد کروائے اور اسرائیل پر دبائو ڈالاجائے کہ فوری طور پر فلسطینیوں پر اپنی فوجی کارروائیاں روکے،دنیاکو جان لینا چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کا حل دنیا میں پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہے۔

اسرائیلی ظلم وجارحیت کا راستہ روکناہی دنیامیں امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم ہمیشہ سے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اس سلسلے میں اسرائیلی وحمایتی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رہے گا، ان شاء اللہ اسرائیل کی معیشت پر بھاری اثرات رونماہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں