آئی جی سندھ کا یوم شہدا ئے پر پولیس کے شہدا ء کو خراج عقیدت

پیر 4 اگست 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن نے یوم شہدائے کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو صوبے کی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیا۔پیر کو اپنے ایک پیغام میں آئی جی سندھ نے کہا کہ بدامنی سے امن کی طرف سفر خصوصاً سندھ کے شہری علاقوں میں شہداء کی ہمت اور قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا اسٹریٹ کرائم، سندھ پولیس فولادی دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے۔(کچے )دریائی علاقوں اور بڑے شہروں جیسے علاقوں میں فورس کی انتھک خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن کو یقینی بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عوامی خدمت کی ایک مضبوط مثال ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی اور پختہ عزم کا استعمال کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس امن کے دشمنوں کو پنپنے نہیں دے گی۔ ’’ٹیکنالوجی ہمارا آلہ ہے، اور قربانی ہماری روایت ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیروز کے خاندانوں کی دیکھ بھال صرف ہمارا فرض نہیں، یہ ہمارا فخرہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل تعائون پر شکریہ ادا کیا، خاص طور پر شہداء کے لواحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس اور معاوضے کے پیکیج میں اضافہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہم شہداء پیکج کو 10 ملین روپے سے بڑھا کر 70ملین تک کرنے پر صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں