کراچی کے پروڈیوسر ایس اے خان کی لاہور کے فنکاروں کیساتھ کراچی اور لاہور میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کی منصوبہ بندی

بدھ 20 مارچ 2019 12:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے گلوکار و پروڈیوسر ایس اے خان نے لاہور کے فنکاروں کیساتھ کراچی اورلاہور میں اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس اے خان نے کراچی سے لاہور آکر ناز ، محفل اورپنجابی کلچرل کمپلیکس میں ڈرامہ پروڈیوسروں سے اور اسٹیج اداکاروں سے ملاقات کر کے اپنے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جس پر انہیںبھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

توقع ہے کہ ایس اے خان اگلے ماہ دوبارہ لاہور آ کر اسٹیج ڈرامہ کریں گے۔ایس اے خان کا کہنا ہے کہ لاہور کے فنکار بھی میرے اپنے ہیں ،میں کراچی ، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان میں اسٹیج ڈرامے پیش کر چکا ہوں اور اب لاہور کے فنکاروں کے ساتھ کراچی اور لاہور میں اسٹیج ڈرامے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں