قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروس کے آغاز سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا ، وسیم اکرم

منفرد سروس سے کراچی سے بیرون ملک جانے والے مسافر بھر پور استفادہ کرسکیں گے،اسطرح کی سروس دیگر ایرپورٹس پر بھی میسر ہونی چاہیے،سابق کپتان

اتوار 22 ستمبر 2019 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروس کے آغاز سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور اس منفرد سروس سے کراچی سے بیرون ملک جانے والے مسافر بھر پور استفادہ کرسکیں گے۔ انھوں نے اس شاندار سروس کو شروع کرنے پر میجسٹک لاوئنج فاسٹ ٹریک سروس کے ڈا ریکٹر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کو مبارکباد پیش کی۔

ان خیا لات کا اظہار انھوں نے کراچی جناح ٹرمینل ائرپورٹ پر میجسٹک فاسٹ ٹریک لاوئنج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بطور ا سپیشل کیسٹ کیا، تقریب میں مختلف اداروں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی جن میں ڈی جی اے ایس ایف جنرل ظفر الحق، کمانڈر اے ایس ایف برہگئڈئر منصور جنجوعہ، ڈایکٹر اے ایس ایف عباس تعزیم، ا سسٹئنٹ ڈائکٹر ایف ائی اے روف شیح، جوائینٹ ڈائکٹر جنرل آئی بی آ زاد خان، آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ، ڈی آئی جی سندھ ذوالفقار لارک، ڈی آئی جی سندھ پولیس احمد یار چوہان، ڈائکٹر ایف آئی اے سندھ سئلطان خواجہ، ایم پی اے سندھ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، ایم پی اے خرم شیر زمان، سی پی ایل سی چیف زبیر میمن، ایڈیشنل ڈارئکٹر ایف آئی اے زین شیخ اور خرم ظفر کے علاوہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرئٹری سول ایوی ایش اور ایم این اے آفتاب حسین صدیقی بھی موجود تھے جنھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ائرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروس کو پاکستان میں ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اسطرح کی سروس ملک کے دیگر ایرپورٹس پر بھی میسر ہونی چاہیے اس سے مسافروں کو بہت آسانی ہوگی اور ساتھ ہی دنیا بھر میں ہمارے ملک کا امیج بھی بہتر ہوگا، انھوں نے میجسٹک فاسٹ ٹریک سروس کے روح رواں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور انے پارٹنر خرم ظفر کو مبارکباد پیش کی اور اس ساتھ ہی انھوں نے بھر پور تعاون کرنے پر سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈارئکٹر میجسٹک لاوئنج اینڈ ہاسپٹلٹی سروسز اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ اب جبکہ نیا پاکستان بن رہا ہے تو ہم نے سوچا کہ ہم بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں، مجھے امید ہے اس پر پروجیکٹ سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بہت اچھی سہولت حاصل ہوگی اور وہ امیگریشن اور دیگر مراحل سے گزرنے کیلئے ہماری فاسٹ ٹریک سروس استعمال کرے ا نجوائے کرینگے اور ساتھ ہی ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔ انھوں نے افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کرنے پر سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اور لیجنڈ آل راونڈر وسیم اکرم اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں