ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ ، دیوان یونیورسٹی کی تیسری پوزیشن

کھیلوں کے مقابلوں سے ذہنی نشوونما اور جسمانی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے، اورنگزیب خان

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ میں شہیدبے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، دیوان یونیورسٹی نے والی بال ایونٹ میں بھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی اورنگزیب خان نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی تعریف کی اور ڈائرکٹر اسپورٹس محمد حفیظ خان کے اقدامات کو سراہا، طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی، ایونٹ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔

کھیلوں کے مقابلے سے طلباء میں مقابلوں کا رجحان بڑھتا ہے ، ذہنی نشوونما اور جسمانی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔ طلباء کی صلاحتیں نکھر کے سامنے آتی ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء نے اسپورٹس ایونٹس میں مختلف مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس حفیظ خان نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلباء آئندہ بھی اپنی یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں گے، طلباء تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی نشوونما کے ایونٹس میں بھی بھرپور شرکت کریں ، اس سے ان کی تخلیقی صلاحتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں ، مستقبل میں بھی کھلاڑی ملک اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔

امید کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی میں بھی اسپورٹس کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ آئندہ ماہ یوم قائد پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں