ہر میچ میں سارے کھلاڑی نہیں چلتے ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں۔

بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہورہا ہے کھلاڑی خود بھی اس خامی کو دور کرنا چاہتے ہیں اچھی بات یہ ہے کہ نشاندہی ہوگئی بہتری بھی آجائے گی۔بیٹنگ کوچ پاکستان محمد یوسف

Qamar Haneef قمرحنیف ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23ستمبر2022ء) جیو نیوز کے مطابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہر میچ میں سارے کھلاڑی نہیں چلتے ایک دو ہی کھلاڑی پرفارم کرتے ہیں
 نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ جو خامی نظر آرہی ہے اس کو سب دیکھ رہے ہیں اور دور کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے، کھلاڑی خود بھی خامی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گیپ دیکھ کر ایکسٹرا کوور پر سوئپ کرکے رنز بنائے جارہے ہیں، امید ہے جلد بہتری آجائے گی۔

   
محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں نواز نے کامیابی دلائی، خوش دل نے بھی اوپر آکر اچھی بیٹنگ کی اور پاکستان کو کامیابی ملی، ایسا نہیں ہے کہ مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، ہر میچ میں سارے کھلاڑی نہیں چلتے ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

 

محمد یوسف نے کہا کہ شان مسعود نے گزشتہ میچ میں نمبر چار پر آکر شاندار بیٹنگ کی وہ اوپر آکر تو نہیں کھیلے، پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں اتنے بڑے نام ہیں کہ جب وہ چلتے ہیں تو خود ہی گیم ختم کردیتے ہیں لیکن جب ٹاپ آرڈر جلد آؤٹ ہوجاتا ہے تو میڈل آرڈر اسکور کرتا ہے جس کی مثال گذشتہ میچ میں شان مسعود کی سب کے سامنے ہے، ایسے ہی آہستہ آہستہ سب پرفارم کریں گے تو بہتری آئے گی، ہر ٹیم میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔

 خیال رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریزپاکستان مین جاری ہے جس میں انگلش ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، چوتھا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔جبکہ 3 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں