کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی

منگل 25 ستمبر 2018 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی 7ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے بعد گرمی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر میٹرولوجیکل سینٹر شاہد عباس کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز دوپہر کو سمندری ہوائیں بحال ہوگئی تھیں اور گرمی کی شدت کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں