کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سڈنی، کینبرا اور میلبرن میں 11 سے 20 فروری تک کھیلے جائیں گے

جمعرات 20 جنوری 2022 23:25

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سڈنی، کینبرا اور میلبرن میں 11 سے 20 فروری تک کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے مطابق11 اور 13فروری کو سڈنی 15فروری کو کینبرا میں میچ ہوں گے جبکہ 18 اور 20 فروری کو میلبرن میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں