sکرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری

zتین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی

منگل 26 مارچ 2024 18:45

ُ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری کردیا،تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی،سیریز میں شامل تمام چھ میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے،پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،ٹی ٹونٹی سیریز 14 نومبر سے گابا برسبین میں شروع ہوگی،دوسرا ٹی ٹونٹی 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراونڈ اور آخری 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا،تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز رات کو کھیلے جائیں گی

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں