کوہاٹ، پولیس نے قومی خزانے کے قیمتی اثاثے لوٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے

قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے سینکڑوں فٹ طویل لوہے کے بڑے قطر کے گیس پائپ برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 20:53

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) کرک کی تحصیل بانڈہ دائود شاہ میں مقامی پولیس نے قومی خزانے کے قیمتی اثاثوں کو لوٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے اور ان کے قبضہ سیلاکھوں روپے مالیت کے سینکڑوں فٹ طویل لوہے کے بنے بڑے قطر کے گیس پائپ برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک وقاص خان کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تحصیل بانڈہ داد شاہ کے نواح میں واقع مکوڑی گاں کے پہاڑی علاقے میں بعض افراد گیس کے بچھائے گئے بڑے قطر کے پائپوں کو اکھاڑ کر کاٹ کر چوری کر رہے ہیں۔

ڈی پی او کرک کی ہدایات پر تھانہ بانڈہ داد شاہ کے ایس ایچ او راشید اللہ خان نے نفری کے ہمراہ مکوڑی کے پہاڑی میں کاروائی کرتے ہوئے ٹیم مبینہ ملزمان اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ مکوڑی تا کڑپہ بچھائے گئے 10 انچ قطر سائز کے بڑے مین ٹرانسمیشن لائن کے لوہے کے قیمتی پائپ لائن کو بھاری مشینری اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے کاٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اکھاڑ کر تقریبا 1600 فٹ 10 انچ قطر کے لوہے کے پائپ، ایک ایکسویٹر، ایک ہیوی پریشر گیس کٹر اور ملزمان کی دو موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لیں۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان اور آلات وغیرہ قبضہ میں لے کر پولیس تھانہ بانڈہ داد شاہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور مزید سنسی خیز انکشافات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں