gایشیاکپ؛ مستقبل میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کون کرے گا

ڑ*ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے میڈیا حقوق کی بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن براڈکاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس ٹینڈر ایشیاکپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے دو اور ٹی20 مقابلوں کے 2،2 ایونٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے سے بچنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی دونوں ممالک میں میچز کے انعقاد سے گریز رکھے گی کیونکہ گزشتہ برس ایشیاکپ پاکستان میں شیڈول تھا تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنا پڑا۔مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریبا 80 ملین ڈالر تھی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی نے قیمت میں اضافے کی توقع ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں