شعیب ملک کی انسٹاگرام پوسٹ میں اہلیہ ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد

شعیب نے اپنی اور ثنا کی ایک ساتھ تین تصویریں شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا "ہیپی برتھ ڈے ثنا شعیب ملک

پیر 25 مارچ 2024 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) سٹار کرکٹر شعیب ملک نے اتوار کو اپنی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شعیب ملک نے اپنی اور ثنا کی ایک ساتھ تین تصویریں شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا "ہیپی برتھ ڈے ثنا شعیب ملک"۔کچھ دن پہلے ثنا جاوید نے اپنی تازہ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ثنا جاوید نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا۔آل راونڈر اور اداکارہ نے 20 جنوری 2024 کو اپنی شادی کا اعلان کرنے کے بعد اپنے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس ایکس اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ شعیب اور ثنا نے لکھا "الحمدللہ اور ہم نے آپ کو جوڑے میں پیدا کیا۔" کرکٹر نے اس سے پہلے 2010 میں ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی جب کہ ثنا کی شادی اداکار/ گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں