کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بیضابطگیاں، تفتیش شروع، ذرائع

پیر 29 اپریل 2024 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بیضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس کے بعد ایف آئی اے کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس ضمن میں ایجنسی نے پی سی بی اسٹاف سے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ پی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون اور دیگر دو ملازمین کو ایف آئی اے طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ فروخت کرنے والی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں جاری چیکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں