کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل میں اپنے کرکٹرز کے فٹنس مسائل اور آؤٹ آف فارم ہونے سے پریشان

منگل 9 اپریل 2024 15:12

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل میں اپنے کرکٹرز کے فٹنس مسائل اور آؤٹ آف فارم ہونے سے پریشان ہو گیا۔آل راؤنڈر مچل مارش آئی پی ایل میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کو کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کپتان نامزد کرنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا مچل مارش کی انجری ہسٹری کی وجہ سے پریشان ہے، ان کا اسکین کرایا گیا ہے ایک ہفتے میں انجری کی نوعیت سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف کو رابطے میں رکھا جائے گا، مچل مارش کے ورلڈ کپ سے قبل آرام کے لیے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا۔آئی پی ایل میں گلین میکسویل اور کیمرون گرین اب تک متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے، کیمرون گرین کی فارم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔مچل اسٹارک آغاز میں مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جبکہ پیٹ کمنز اچھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں