کندھکوٹ ،پی ایس 17پر سابق ایم پی اے میر غلام عابد سندرانی کے کاغذات منظور ، جے یو آئی کے امیدوار راجہ غوث بخش خان بجارانی کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ ہوگا

ہفتہ 6 اپریل 2013 18:55

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) کندھکوٹ پی ایس 17پر سابق ایم پی اے میر غلام عابد خا ن سندرانی کے کاغذات منظور کر لئے گئے ، ا جے یو آئی کے امیدوار راجہ غوث بخش خان بجارانی کے ساتھ ان کا کانٹے دار سیاسی دنگل ہوگا دوسری جانب عبدالغنی بجارانی نے کہا ہے کہ وہ عابد خا ن سندرانی کے کاغذات پر اعتراض مسترد کئے جانے کے فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار راجہ غوث بخش خان بجارانی نے اپنے مخالف پی پی پی پی کے امیدوار میر غلام عابد خان سندرانی کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کندھکوٹ کی آفس میں اعتراض داخل کروائے تھے کے انہوں نے کاغذات میں بی اے تعلیم لکھی ہے جبکہ انہو ں نے ایم اے اکنامکس کی سند پیش کی ہے جبکہ اس نے محکمہ ایریگیشن کا بنگلہ قبضہ کیا اور اس کوگراکر سامان لے گیا انہوں نے مزیدالزام لگایا تھا کے حکومت کیجانب سے ملنے والی رقم سے ترقیاتی کام نہیں کروائے انہوں نے الزام لگایا کے پانچ اسلحہ لائسنس انکے نام ہیں فارم کے اثاثہ جات میں درج نہیں کیا گیا راجہ بجارانی کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالغنی بجارانی ،میرغلام عابد خان سندرانی کا وکیل رٹائرجسٹس محمد اقبا ل مہر نے اپنے دلائل پیش کیئے اسلحہ اور ڈگری کے سوا دوسرے کوئی ثبوت پیش نہ ہونے سے رٹرننگ آفیسر نے ایک گھنٹے کے دلائل کے بعد سابق ایم پی اے میر غلام عابد خا ن سندرانی کے کاغذات منظور کردیئے ابت دونوں میں کانٹے دار سیاسی دنگل ہوگا دوسری جانب عبدالغنی بجارانی نے کہا کے اس فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں