کندھ کوٹ میں بدامنی کی آگ بجھ نہ سکی ، ایک اور مزدور اغوا

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:54

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) کندھ کوٹ میں بدامنی کی آگ بجھ نہ سکی، ڈاکوں نے سبزی منڈی سے رکشہ چلانے والے مزدور کو اغوا کر لیا۔کندھ کوٹ میں ڈاکو بے لگام اور پولیس خاموش ہے ، ڈاکوئوں نے سبزی منڈی سے رکشہ چلانے والے مزدور کو اغوا کرلیا، اغوا ہونے والے شاہ محمد کو ڈاکو کچے کی طرف لے کر فرار ہو گئے۔سبزی منڈی کے پاس ہی پولیس چوکی ہے، پولیس کوئی کارروائی نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی کندھ کوٹ کے قریب کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے پرائمری ٹیچر کو اسکول جاتے ہوئے شہید کر دیا تھا، اللہ رکھیو نندوانی کچے کے ڈاکوئوں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانے کیلئے اسکول پہنچتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے ڈاکو ایک سال میں 400 افراد کو اغوا کرچکے ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں 2 یرغمالی مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں