کشمور:دو قبیلوں میں تصادم ،چار افرادہلاک

اتوار 9 مئی 2010 22:02

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2010ء) کشمور میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں قبیلوں نے بچوں کو بھی جنگ بھی دھکیل دیا۔ذرائع کے مطابق گاؤں علی بخش اوگائی میں تیغانی قبیلے کے مسلح افراد نے اوگائی قبیلے پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔ فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں قبیلوں نے بچوں کو بھی اس تصادم میں جھونک دیا ہے اور تصادم کے دوران بچے مخالف قبیلے کیخلاف آزادانہ اسلحہ استعمال کررہے ہیں۔ ڈی پی او نے قبائلی تصادم کو روکنے کےلئے علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں