استاد سمیت 7 افراد کے قتل کیخلاف کندھ کوٹ میں مظاہرین کا دھرنا

احتجاجی دھرنے میں بنگوار، ڈومکی، جکھرانی برادری کی جانب سے شرکت کی گئی

جمعرات 21 مارچ 2024 17:10

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) کندھ کوٹ میں استاد سمیت7 افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بخشاپورانڈس ہائی وے پر بنگوار، ڈومکی، جکھرانی برادری کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی میں دھرنے میں برادری کے افراد کی بڑی تعداد کی جانب سے شرکت کی ۔دوسری جانب دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے، ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔مظاہرین نے کہا کہ 3 ہفتے قبل ڈاکوئوں نے استاد مرادعلی بنگوارکو قتل کیا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ جب تک قاتل گرفتارنہیں ہوں گے، دھرنا جاری رہے گا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں