کندھ کوٹ میں 2واقعات میں 5افراد زخمی ہوگئے

منگل 24 ستمبر 2019 23:43

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2019ء) کندھ کوٹ میں 2واقعات میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ کندھ کوٹ کے قریب مانجھی روڈ پرتیزرفتارکاربے قابوہوکرمچھلی کے تالاب میں گرگئی جسکے نتیجے میں کارڈرائیوراسداللہ ڈاہانی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں نازک حالت میںدیہاتیوں اور مسافروں نے اپنی مدد آپ نکال کرقریبی اسپتال منتقل کیاکارمکمل طور پر تباہ ہوگئی دوسرے واقعہ میںگائوں سوڈھوخان بنگلانی میں چوری کے معاملہ پر فائرنگ سے دوافراد شدید زخمی ہوگئے علی حسن بنگلانی نامی شخص کی بھینسیں چوری ہونے پر کھوجی کتوں کی مددسے زخمی افراد کے گھروں میں بھینسوں کے نشان ڈالے گئے چپقلش ہاتھاپائی کے بعد فائرنگ سے شاہ محمد بنگلانی،نجیب اللہ بنگلانی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا نازک حالت ہونے پ باہرکی اسپتال منتقل کیاگیا

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں