کشمور،کندہ کوٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالغنی بجارانی کو ڈاکؤں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف وکلاء کا احتجاج

جمعرات 5 مارچ 2020 17:51

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) کندہ کوٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالغنی بجارانی کو ڈاکؤں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالت کے باہر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

وکلاء نے عبدالغنی بجارانی،سعید احمد بجارانی،سراج احمد،صادق علی اور دوسرے وکلا ء کی سربراہی میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ڈسٹرکٹ بار کے صدر کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وکلا ء عدالتوں میں مظلوموں کی آواز ہیں انہیں دھمکیاں دینے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں