کاشتکارگاجر کی پیداوارکیلئے میرازمین کا انتخاب کر یں،زرعی ماہرین

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) زرعی ماہرین کی مطابق گاجرموسم سرما کی مقبول اورغذائیت سے بھرپور سبزی ہے اس میں وٹامن اے ‘سی ‘ معدنی نمکیات ‘چونا‘ فاسفورس کافی مقدارمیں پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کثیرالمقاصد فوائد ہونے کی وجہ سے گاجر مقبول ترین سبزی ہے ‘گاجرکی موسمی کاشت اگست میں شروع ہوتی ہے‘ پچھیتی کاشت اکتوبر کے آخرتک جاری رہتی ہے ‘ستمبرکے آخری 15روز پنجاب میں اس کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہیں ‘35ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت پر بیج کا اگائو صحیح نہیں ہوتا لہذا بوائی سے 12گھنٹے پہلے بیج کو پانی میں بھگو لیاجائے ‘گاجرکی ترقی دادہ قسم 29اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی اور بیماریوں کے خلاف اچھی قوت مدافعت رکھتی ہے‘گاجر کی اچھی کوالٹی اورپیداوارکیلئے میرازمین کا انتخاب کریں ‘گاجرہرقسم کی زمین میں کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں