سیم اور تھورزدہ زمینوں میں کدوکی کاشت نہ کی جائے ،زرعی ماہرین

منگل 18 دسمبر 2018 15:15

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ میدانی علاقوں میں گھیاکدوکی تین فصلیں کاشت کی جاتی ہیں پہلی فصل جنوری کے آخری ہفتہ/مارچ‘دوسری جولائی /اگست جبکہ تیسری فصل اکتوبرکے آخر یا نومبرکے شروع میں کاشت کی جاتی ہے ۔زرعی ماہرین کے مطابق کاشتکار اکتوبر‘نومبرمیں کاشت ہونیوالی فصل کو کہرکے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے سرکنڈے وغیرہ کے چھپر استعمال کریں‘ نیز پہاڑوں پر اس کی کاشت اپریل اورمئی میں کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ سیم اور تھورزدہ زمینوں میں کدوکی کاشت نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ بارش ہونے کی صورت میں آبپاشی کا دورانیہ بڑھایاجاسکتاہے ‘فصل اُگنے کے بعد جب تین چار پتے نکل آئیں تو ہرجگہ ایک صحتمندپوداچھوڑ کر باقی پودے نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کیلئے مختلف اوقات میں تیں‘چارمرتبہ گوڈی کریں اور ہر تیسری یاچوتھی چنائی کے بعد ایک بوری امونیم نائٹریٹ یا آدھی بوری یوریا میں بکھیر کرگوڈی کرنے اورمٹی پودوں کی جڑوں کیساتھ لگاکر آبپاشی کریں جس سے پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں