قصور، گلاب کے پودوں کو شدید گرمی، کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4سی5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت

منگل 7 جولائی 2020 17:22

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) محکمہ زراعت نیگلاب کے پودوں کو شدید گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4سی5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر رواںماہ جولائی کے دوران جوئوں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کی بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ ماہ جولائی کے دوران موسم گرماکا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوئوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے جس سے پھولوں کی نشوونما رُک جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جوئوں کے حملے سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4 سی5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوارکا سپرے کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہوجائیں تو انہیں کاٹ دیناچاہئیے‘ 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفیداثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں